ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھدرک میں کرفیو میں کچھ دیر کے لیے نرمی دی گئی

بھدرک میں کرفیو میں کچھ دیر کے لیے نرمی دی گئی

Mon, 10 Apr 2017 11:09:44    S.O. News Service

بھدرک؍اڑیسہ 9 ؍اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )ہندودیوی دیوتاؤں کے خلاف مبینہ توہین آمیزتبصرے کی وجہ سے بھڑکے تشدد کے بعد بھدرک ضلع میں حالات کو قابومیں آنے کے بعدآج کرفیومیں چارگھنٹے کی نرمی دی گئی ہے ۔ایک سینئر افسر نے بتایا کہ جمعہ کو لگائے گئے کرفیو میں صبح آٹھ سے لے کر 11بجے تک ڈھیل دی گئی ہے اور بعد میں لوگوں کو ضروری اشیاء خریدنے کی اجازت فراہم کرتے ہوئے اسے دوپہر2بجے تک کر دیا گیا، ساتھ ہی سیکورٹی فورسز نے سخت نگرانی برتی ہے ۔انہوں نے بتایاکہ تشدد متاثر شہر میں مجموعی صورت حا ل کو بہتر بنانے کے بعد ضروری اشیاء کی خریداری کے لیے لوگوں کی قطاریں دکانوں کے باہر کھڑی نظر آئی۔انہوں نے بتایا کہ تھوڑی نرمی کے بعد کچھ اور وقت تک کرفیو جاری رہے گا۔دریں اثنا، سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلائی جا رہی افواہوں کو لے کر چیف سکریٹری اے پی پادھی کی ہدایت کے بعد کرائم برانچ نے تحقیقات شروع کردی ہے ۔پادھی نے لوگوں سے ایسی افواہوں پر دھیان نہ دینے کی اپیل کی ہے ۔اسپیشل پولیس ڈائریکٹر جنرل(کرائم)بی کے شرما نے بتایاکہ سوشل میڈیا پر نفرت آمیز پیغامات کی تشہیر کرنے والی سماج دشمن عناصر کو کرفتار کرنے کے لیے سائبر سیل لوگوں سے معلومات مانگے گا اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔بھدرک کے پولس سپرنٹنڈنٹ دلیپ داس نے بتایاکہ شہرمیں قانون وانتظام کی صورت حال کو برقرار رکھنے میں پولیس کی مدد کرنے کے لیے آراے ایف کی تین کمپنیوں اور سی آرپی ایف کی دو کمپنیاں پہنچ گئی ہیں ۔


Share: